ہمارا ادارہ

تعارفِ جامعہ

جامعہ مدنیہ عربیہ بدورتہ کی تاریخ، مقاصد، انتظامیہ اور شاخ کا تعارف۔

سنگِ بنیاد اور تعارف

جامعہ مدنیہ عربیہ بدورتہ کا سنگِ بنیاد گوجرانوالہ مرکز کے امیر حاجی اسحاق صاحب نے ۱۲ ستمبر ۲۰۱۶ء کو رکھا۔

جامعہ کے وجود میں آنے کی وجہ دعوت و تبلیغ کی محنت ہے۔ جامعہ مدنیہ عربیہ عرصہ دس سال سے تعلیمی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

جامعہ میں فی الوقت شعبہ حفظ اور شعبہ ناظرہ میں کافی تعداد میں طلبہ قرآن مجید کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات میں شعبہ ناظرہ اور شعبہ حفظ القرآن میں کافی طالبات قرآن مجید کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔

بانی

مدرسہ جامعہ مدنیہ عربیہ کے بانی حاجی رانا عبدالحمید صاحب ہیں، جنہوں نے مدرسہ کے لیے ۱۹۹۹ء میں زمین وقف کی۔ ۱۲ ستمبر ۲۰۱۶ء کو مدرسہ میں باقاعدہ تدریسی سرگرمیاں شروع ہوئیں۔

مقاصد

ادارے کا مقصد دینی تعلیم کو فروغ دینا، علاقے میں دینی فضا قائم کرنے کی کوشش کرنا اور خصوصاً نوجوانوں میں دین سیکھنے کے شوق اور جذبے کو بیدار کرنا ہے۔

جامعہ کے مقاصد میں یہ بھی ہے کہ ایسے علما، فضلا اور اسلام کے داعی تیار کیے جائیں جو کمالِ علم کے ساتھ تقویٰ اور اخلاص کے زیور سے آراستہ ہوں اور جن کا مقصد امت کو صراطِ مستقیم کی طرف رہنمائی فراہم کرنا ہو۔

نئی نسل کو مذہب کے قریب کرنا اور دینی اقدار، اسلامی آداب اور ثقافت سے روشناس کرانا بھی جامعہ کے مقاصد میں شامل ہے۔

انتظامیہ

مجلسِ شوریٰ

مجلسِ شوریٰ میں جامعہ کے چند منتخب اصحاب موجود ہیں۔ اس مجلس میں جامعہ کے خاص انتظامی امور میں مشورہ ہوتا ہے۔

مجلسِ تعلیمی

مجلسِ تعلیمی میں جامعہ کے مخصوص اساتذہ موجود ہیں جو جامعہ کے تعلیمی امور میں مشورہ کرتے ہیں۔

جامعہ کی شاخیں

جامعہ کی فی الحال ایک شاخ ہے، جس کا نام جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات ہے۔

طالبات اور خواتین کی تعلیم کے بارے میں جانیے